عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یوگنڈا (Uganda) کے شہر کمپالا سے بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مدرسۃالمدینہ بالغان (پاکستان) اور صوبائی
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے
مدرسۃالمدینہ بالغان کی تعداد بڑھانے، مدرسین و معلمین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
کو اخلاقِ کریمہ کورس کروانے اور شعبے کی ترقی و بہتری کے لئے مدارس و طلبہ کا ڈیٹا جلد از جلد سافٹ ویئر میں اپڈیٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ
ازیں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ قاری غلام
عابد عطاری نے صوبائی ذمہ داران کو اپنے
نگران اور رکنِ شوریٰ کی مشاورت سے مدرسۃالمدینہ بالغان کے نظام کو مزید بہتر و مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)