دنیا بھر کے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے
اور نوجوانوں میں اسلامی شعور پیدا کرنے
والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت آج 30 دسمبر 2025ء کو کولمبو، سری لنکا میں
”YOUTH GATHERING“ کا انعقاد کیا جائے گا۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کولمبو،
سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والا مذکورہ پروگرام 16, Orwell Residence, Deal Place میں ہوگا جوکہ بالخصوص سری لنکا کے نوجوانوں کے لئے منعقد
کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، مقامی ذمہ داران اور
بزنس مین سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت متوقع ہے۔
اس ”YOUTH GATHERING“ کا آغاز 8:00
PM پر تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا جائے گا جس کے
بعد تقریباً 8:30 PM پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگرانِ مولانا حاجی
محمد عمر ان عطاری ”THE
TRIALS AHEAD“ کے موضوع پر بیان فرمائیں گے۔
پاکستانی قونصل کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو ایپریسی
ایشن لیٹر پیش کیاگیا
پاکستان
کے قونصل جنرل جناب فہد امجد نے FGRF یوکے کے ہیڈ سید فضیل رضا عطاری سے ایک اہم
ملاقات کی جس میں فلاحی اور انسانی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات
کے دوران قونصل جنرل فہد امجد نے پاکستان، برطانیہ اور بالخصوص غزہ میں FGRF
کی جانب سے انجام دی جانے والی نمایاں انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی
کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ FGRF
مشکل حالات میں بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کر کے ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس
موقع پر قونصل جنرل فہد امجد نے FGRF کی شاندار فلاحی خدمات کے اعتراف میں دعوت
اسلامی کو ایک Appreciation
Letter بھی پیش کیا جو ادارے کی بین الاقوامی سطح پر خدمات کا واضح
ثبوت ہے۔
28 تا 31 دسمبر نگران شوریٰ حاجی محمد عمران
عطاری سری لنکا کا سفر کریں گے
دعوت
اسلامی کے تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے اراکین شوریٰ، مبلغین
دعوتِ اسلامی اور دیگر ذمہ داران مختلف ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگرانِ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی 28 تا 31 دسمبر 2025ء سری لنکا (Sri
Lanka) کا دورہ کریں گے۔ اس دوران منعقد ہونے والے مختلف
دینی، اصلاحی اور تربیتی پروگرامز میں نگران شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
جبکہ دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مختلف اداروں کا وزٹ ، شخصیات و ذمہ داران سے ملاقاتیں کرنا اور دینی
کاموں کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
اس
دورے سے سری لنکا کے عاشقانِ رسول کو دینی استفادہ حاصل ہوگا۔ دعوتِ اسلامی سری لنکا کے ذمہ داران کی جانب سے ان پروگرامز کی تیاریوں
کو حتمی شکل دی جا رہی ہےجبکہ مقامی اسلامی حلقوں میں اس دورے کو بڑی خوش آئند پیش
رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ، اصلاحِ معاشرہ
اور امتِ مسلمہ کی فکری و دینی رہنمائی کے لئے سرگرمِ عمل ایک بین الاقوامی دینی
تحریک ہے۔
لوگوں کو گناہوں سے بچانے اور اُن میں اسلامی
شعور پیدا کرنے کے لئے 31 دسمبر 2025ء
بروز بدھ کی رات دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام Songdo Convensia, Incheon, South Korea میں ”New
Year Night Gathering“ کا اہتمام کیا جائے گا۔
تلاوت و نعت سے آغاز کرنے کے بعد رات تقریباً 9 بجےدینی کاموں کے سلسلے میں
پاکستان سے South Korea وزٹ
کے لئے جانے والے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا خصوصی
بیان ہوگا۔
مولانا عبدالحبیب عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں 31 دسمبر کو ساؤتھ کوریا روانہ ہوں گے
دعوتِ اسلامی لوگوں کی روحانی و فکری اعتبار سے
تربیت کرنے، انہیں خدمتِ دین کا جذبہ دلانے، معاشرے کے لوگوں کی اصلاح میں اہم
کردار ادا کرنے اور دینِ اسلام کی تعلیمات
کو اُن تک پہنچانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے۔
اسی فکر و جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری 31 دسمبر 2025ء تا 4 جنوری 2026ء
تک South Korea (ساؤتھ کوریا) کے وزٹ پر جارہے ہیں جہاں سنتوں بھرے اجتماعات
میں بیان کرنا، شخصیات و ذمہ داران سے ملاقات کرنا اور دینی کاموں کا جائزہ لینا
آپ کے شیڈول میں شامل ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭31 دسمبر 2025ء بروز بدھ رکنِ شوریٰ New Year Night Gathering (نیوائیر نائٹ اجتماع) میں رات تقریباً 9 بجے بیان فرمائیں گے جوکہ Songdo Convensia, Incheon, South Korea میں منعقد ہوگا٭2
جنوری 2026ء بروز جمعہ رکنِ شوریٰ Songdo Masjid & Islamic Center, Incheon,
South Korea میں
دوپہر تقریباً 12:12 پر عاشقانِ رسول کے درمیان Speech دیں گے٭3 جنوری 2026ء بروز ہفتہ Gimhae City, South Korea میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شام تقریباً 7 بجےعاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی
فرمائیں گے٭4 جنوری 2026ء بروز اتوار Daegu City, South Korea میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے اجتماعِ پاک میں شام تقریباً 6 بجے سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
نگرانِ شوریٰ کی بنگلہ دیش آمد، 25 دسمبر کو بنگلہ
دیش اجتماع میں خصوصی بیان فرمائیں گے
ڈھاکہ،
بنگلہ دیش:
آشیان
سٹی بلاک C، ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے 3 دن (24، 25 اور 26 دسمبر
2025ء) کے سنتوں بھرے اجتماع میں
25 دسمبر 2025ء کو نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری خصوصی بیان
فرمائیں گے اور وہاں موجود ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی روحانی و فکری اعتبار سے رہنمائی کریں گے۔
اس اجتماعِ پاک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،
ذمہ داران، مقامی شخصیات، اسٹوڈنٹس، ٹیچر حضرات، مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ
بوائز کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستانی
وقت کے مطابق تلاوتِ قرآن 7:45 پر اور بیان
8 بجے شروع ہوگا جبکہ بنگلہ دیشی وقت کے مطابق تلاوتِ قرآن 8:45 پر اور بیان 9 بجے
کیا جائے گا۔ اس موقع پر ذکر و اذکار، دعا اور روحانی محافل کا بھی اہتمام کیا
جائے گا ۔
تمام ذمہ داران اور عاشقانِ رسول ضرور بالضرور
شرکت کریں تاکہ اس اجتماعِ پاک سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکیں اور ایک
دوسرے کے لئے محبت، اخوت اور اتحاد کا پیغام عام کیا جا سکے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فائیواسٹار ہوٹل ریڈیسن بلو، بنگلہ دیش میں بینکرز
و تاجران کے لئے خصوصی پروگرام
22 دسمبر 2025ء کو خدمت دین میں مصروفِ عمل
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت چٹاگانگ، بنگلہ دیش کے فائیواسٹار
ہوٹل Radisson Blu (ریڈیسن بلو) میں مقامی بینکرز اور تاجران کے لئے ایک خصوصی
پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
پڑھی گئی جس کے بعد معروف اسلامک اسکالر و ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے ایک معلوماتی لیکچر دیا جس کو حاضرین نے خوب توجہ کے
ساتھ سنا۔
اصلاحِ معاشرہ میں اہم کردار ادا کرنے والی
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کا جائزہ لینے اور ذمہ
داران کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے ماہرِ امورِ تجارت و رکنِ رؤیتِ حلال کمیٹی مفتی
علی اصغر عطاری مدظلہ العالی بیرونِ ملک کےسفر پر روانہ ہو چکے ہیں۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق 20
دسمبر 2025ء کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک دن کی ”Islamic Finance Workshop“ منعقد کی جائے گی جس میں مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی فنانس و اکاؤنٹنگ سے تعلق رکھنے والے افراد اور علمائے کرام کے درمیان لیکچر دیں گے۔
واضح رہےڈھاکہ، بنگلہ دیش کے فنانس و اکاؤنٹنگ سے تعلق رکھنے والے جو اسلامی
بھائی اور علمائے کرام اس Workshop میں شرکت کرنا چاہیں تو ہمارے
آفیشل نمبر 8801676029828پر رابطہ کریں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کا تین روزہ اجتماع 24، 25 اور 26 دسمبر 2025ء کو ہوگا
ایک
بار پھر بنگلہ دیش کی سرزمین ایمان، محبت اور سنتوں کی خوشبو سے مہکنے والی ہے جہاں دعوتِ اسلامی کے تحت ملکی سطح کا عظیم
الشان سالانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔ یہ بابرکت اجتماع 24، 25 اور
26 دسمبر 2025ء کو اشیان سٹی، بلاک C، ایئرپورٹ ڈھاکہ کے وسیع و عریض میدان میں
ہوگا۔
شرکائے اجتماع
اس
اجتماع میں بنگلہ دیش کے مختلف شہروں، دیہی علاقوں اور اطراف سے عاشقانِ رسول کی
بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ بزنس کمیونٹی، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی
بھائی اور دینی حلقوں سے وابستہ افراد بھی اس اجتماع میں شریک ہوں گے۔
تیاریاں اور انتظامات
اجتماع
کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ شرکائے اجتماع کی سہولت کو مدِنظر رکھتے
ہوئے مندرجہ ذیل انتظامات کئے جا رہے ہیں:
٭ٹینٹ
اور بیٹھنے کے مقامات ٭وضو اور استنجا خانوں
کا قیام ٭روشنی کے لئے جدید اور بہتر لائٹنگ
سسٹم ٭انتظامی ٹیموں کی مسلسل ڈیوٹیاں ٭داخلی و خارجی راستوں میں راہنمائی کے لئے ذمہ
داران کی تعیناتی
بنگلہ
دیش کے تنظیمی ذمہ داران دعوت عام کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بھی بھرپور
کردار ادا کر رہے ہیں۔
اجتماع کی روحانی جھلکیاں
تین دن جاری رہنے والے اس اجتماع میں روحانی
اور علمی نشستوں کا سلسلہ ہوگا جن میں شامل ہوں گے:
٭ تلاوتِ قرآن ٭ نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ٭ ذکر و اذکار ٭ مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور اراکینِ شوریٰ کے
اصلاحی اور ایمان افروز بیانات ٭ رقت انگیز اجتماعی دعا ٭دینی کورسز اور تربیتی حلقے
براہِ راست نشریات
اجتماع کے تمام مناظر اور بیانات مدنی چینل
بنگلہ اور دعوتِ اسلامی کے بنگلہ سوشل میڈیا پیجز سے براہِ راست نشر کئے جائیں گے
تاکہ مختلف ممالک کے افراداورگھروں میں
موجود عاشقان رسول اس اجتماع کے فیضان سے مستفید ہوسکیں۔
شرکائے اجتماع سے اپیل
بنگلہ دیش کے تمام عاشقانِ رسول خصوصاً
نوجوانوں، طلبہ، اساتذہ اور تاجروں سے گزارش ہے کہ اس بابرکت اجتماع میں بھرپور
شرکت کریں اور اپنے دلوں کو ایمان، محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور سنتوں کے نور سے منور کریں۔
ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ
اسلامی) کے
زیر اہتمام بنگلہ دیش رنگپور کی بیگم رقیہ یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور پروفیسرز نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے ” What is True Success?“ کے
موضوع پر بیان کیا۔ بیان میں یہ واضح کیا گیا کہ حقیقی کامیابی صرف
دنیاوی معیار سے نہیں، بلکہ کردار، اخلاق، علمِ نافع اور اﷲ و رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رضا حاصل
کرنے میں ہے۔ اجتماع میں طلبہ کو مقصدِ زندگی، مثبت سوچ، وقت کی قدر اور عملی
جدوجہد کی اہمیت پر بھی ترغیب دی گئی۔
اجتماع
کا اختتام دعا اور طلبہ کے مابین مثبت تعلیمی ماحول کے فروغ کے عزم کے ساتھ ہوا۔
ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ
اسلامی) کے
زیر اہتمام سیدپور، بنگلہ دیش میں Teachers Meetup کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف جامعات کے فیکلٹی ممبرز اور دیگر تعلیمی
اداروں کےٹیچرز نے شرکت کی۔
اس
نشست میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے اساتذۂ کرام کو تعلیم و تربیت کے مؤثر
تقاضوں، کردار سازی، طلبہ کے اخلاقی و علمی فروغ اور جدید تعلیمی چیلنجز کے حوالے
سے مفید رہنمائی فراہم کی۔
اختتام
پر شرکا نے دعوتِ اسلامی کی کوششوں کو سراہا اور ایسی علمی و تربیتی سرگرمیوں کے
تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ
اسلامی) کے
زیر اہتمام09 نومبر 2025ء کو Sanovin
Banquet Hall Wellampitiyaکولمبو سری لنکا میں ”نورُ العلم“
کے عنوان پر ایک علمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور مختلف شعبے
کے پروفیشنلز اور دیگر اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے علمِ دین کی
عظمت، اس کی برکات اور عملی زندگی میں اس کی اہمیت پر بیان کیا۔رکن شوریٰ نے شرکا
کو دینی علم کے ذریعے اپنی اصلاح، کردار سازی اور سنتوں بھری زندگی اپنانے کی ترغیب
بھی دلائی۔
پروگرام
کا اختتام دعا اور اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملاقات پر ہوا۔
Dawateislami