گزشتہ دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوری مولانا حاجی جنید عطاری مدنی نے دار المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد کےہمراہ مصرکے Capital City قاہرہ میں موجودعظیم دینی درسگاہ جامعۃ الازہر کا دورہ کیا جہاں جامعۃ الازہر کے President ڈاکٹر سلامہ داؤد، میجرجنرل وائل بخیت،پروفیسر عبدالدائم نصیر،انجینئر محمد عبدالغفارمنصور ودیگر عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران نگران شوری اور رکن شوری نے دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن کونسل کے تحت ہونی والی ہمہ جہت تعلیمی خدمات کے حوالےسے آگاہی دی اور مختلف امورپر گفتگو ہوئی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت فرمایا اور دعاؤں سے نوازا۔

اسی دوران دار المدینہ یونیورسٹی کے چانسلر اور کنز المدارس بورڈ کے President مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اورجامعۃ الازہر کے President ڈاکٹر سلامہ داؤد نے جامعۃ الازہر، دارُ المدینہ یونیورسٹی اور کنز المدارس بورڈ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی دستخط بھی کئے۔