ہمبورگ، جرمنی:

دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے یورپ شیڈول کے دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی ہمبورگ، جرمنی (Hamburg, Germany) میں اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز کے درمیان ہونے والے خصوصی سیشن میں آمد ہوئی ۔

تلاوتِ قرآن و نعت شریف سے سیشن کا آغاز کرنے کے بعد خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے شرکا میں بیان کرتے ہوئے چند اہم امور پر اُن کی رہنمائی کی اور دینی و اخلاقی اعتبار سے اُن کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جن کا مقصد شرکا کے دلوں میں ایمان کی روشنی کو مزید جلا دینا تھا۔

اس دوران شرکا نے نہ صرف خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی سے براہ راست سوالات کئے بلکہ اُن سے ملاقات کی بھی سعادت حاصل کی اور اس سے روحانی فوائد حاصل کئے۔


بیرونِ ممالک کے لوگوں میں اسلامی شعور  پیدا کرنے، انہیں احکامِ اسلامیہ سے آگاہ کرنے اور اُن کی رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی ساؤتھ افریقہ میں 2 دن کا ”سنتوں بھرا اجتماع“ کرنے جارہی ہے تاکہ لوگوں کی اصلاح کے ساتھ ساتھ انہیں علمِ دین سیکھنے کا بھی موقع مل سکے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والا یہ اجتماع 16 اور 17 مئی 2026ء کو ساؤتھ افریقہ میں قائم HEARTFELT ARENA, 1000 VOORTREKKER RD, THABA TSHWANE, PRETORIA, GAUTENG میں منعقد کیا جائے جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری شرکائے اجتماع کی تربیت و رہنمائی کریں گے ۔

واضح رہے 16 اپریل کی صبح 11:00 بجے شروع ہونے والا سنتوں بھرا اجتماع 17 اپریل کی دوپہر نمازِ ظہر پر اختتام پذیر ہوگا جس میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت متوقع ہے۔

عالمی سطح پر دینی و فلاحی اور   تبلیغی ایکٹیویٹیز کو احسن انداز میں سر نجام دینے اور لوگوں کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا کام دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہے نیز دعوتِ اسلامی کم و بیش 80 شعبہ جات کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی سلسلے میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی 22 اپریل تا 4 مئی 2026ء تک یورپ (EUROPE) کے دورے پر تشریف لے جارہے ہیں جہاں یورپ کے مختلف ممالک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی ایکٹیویٹیز میں اُن کی آمد ہوگی۔

شیڈول کے مطابق خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی 22 تا 23 اپریل کو جرمنی (GERMANY)، 24 تا 25 اپریل کو ہالینڈ (HOLLAND)، 26 تا 28 اپریل کو گریس (GREECE)، 29 اپریل تا 1 مئی کو سویڈن (Sweden)، 2 مئی کو ڈنمارک (Denmark) اور 3 تا 4 مئی کو دوبارہ جرمنی (GERMANY) میں ہونے والے اجتماعات اور مختلف سیشنز میں بیانات کریں گے۔

اس کے علاوہ مذکورہ ممالک میں شخصیات سے ملاقات کرنا، دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور تعلیمی اداروں کا وزٹ کرنا خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کے شیڈول میں شامل ہے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں کی جانے والی دینی و فلاحی خدمات کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں  مختلف اسٹیٹس کے نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی خالد عطاری نے بیرونِ ممالک میں جاری دینی و فلاحی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی خالد عطاری نے ذمہ داران و نگران اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے اور دینی و فلاحی معاملات میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  UK میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں ایسٹ برمنگھم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ویسٹ مڈلینڈ ریجن UK کے نگران سیّد عمار عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ایسٹ برمنگھم میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی ایکٹیویٹیز کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

اس دوران ایسٹ برمنگھم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی ایکٹیویٹیز میں مزید بہتری لانے اور اس کے لئے مزید کوشش کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی نے پاکستان سمیت بیرونِ ممالک میں بھی مختلف تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں جہاں طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے کا ایک باکردار شخص بنایا جاتا ہے۔

انہیں تعلیمی اداروں سے اپنی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام GRADUATION CEREMONYہونے جارہا ہے جس کا انعقاد ایسٹ افریقہ کے ملک مارشس (Mauritius) میں ہوگا۔

معلومات کے مطابق یہ پروگرام J&J Auditorium, Vacoas-Phoenix, Mauritius میں 25 جنوری 2026ء کی صبح 10 بجے شروع ہوگا جس میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد بیان کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں خصوصی آمد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری کی ہوگی جبکہ مقامی ذمہ داران، اسٹوڈنٹس اور بزنس مین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ کوریا میں  27 رجب المرجب 1447ھ بمطابق 17 جنوری 2026ء کی صبح تفسیرِ قراٰن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

سیشن کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی تفسیر بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات سے آگاہ کیا اور انہیں قراٰنِ مجید کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


ہیں صَف آرا سب حُور و ملک اور غِلماں خُلد سجاتے ہیں

اِک دھوم ہے عرشِ اعظم پرمِہمان خُدا کے آتے ہیں

معراج مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے دعوتِ اسلامی کی زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 16 جنوری 2026ء بروز جمعۃ المبارک دنیا بھر کی طرح ملائیشیا (Malaysia) میں بھی ”اجتماع شب معراج“ کا انعقاد کیا جائیگا۔یہ اجتماع سوراؤالمطمئنہ پنڈن پرڈانا کوالالمپور ملائیشیا میں منعقد ہوگا جس کا آغاز رات 10:00 بجے تلاوت قرآن و نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا جائے گا۔

اجتماع میں خصوصی بیان پاکستان سے تشریف لائے ہوئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔

گردو نواح کے تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 16 جنوری 2026ء بروز جمعۃ المبارک جوہانسرگ (Johannesburg) ساؤتھ افریقہ میں عظیم الشان ”اجتماع شب معراج“ کا انعقاد کیا جائےگا۔ اجتماع کا انعقاد 163 7TH AVE MAYFAIR JOHANNESBURG میں بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگا۔

عظیم الشان اجتماع میں خصوصی خطاب پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ دعوتِ اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دینی، تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کو منظم انداز میں دنیا بھر میں عام کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کا نیٹ ورک تقریباً 175 سے زائد ممالک میں موجود ہےجو فلاحِ انسانیت اور فروغ علم دین کے 100 سے زائد شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔ ان دینی خدمات کا جائزہ لینے، دعوتِ اسلامی کے تعلیمی اداروں اور مدنی مراکز کا وزٹ کرنے اور ذمہ داران کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران و اراکین مختلف ممالک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔

تبلیغ دین کے سلسلے میں 18 جنوری 2026ء سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی افریقی ممالک کے سفر پر روانہ ہونگے جہاں ذمہ داران، علماء، مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرنا، اجتماعات میں بیانات کرنا، ذمہ داران کا مشورہ کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ شوریٰ 18 تا 25 جنوری موزمبیق(Mozambique) اور 25 تا 27 ماریشس(Mauritius) کی طرف سفر کریں گے۔

اس کے علاوہ 19 جنوری 2026ء کو نمپولا (Nampula) کی سینٹرل مسجد میں بعد نماز عشاء سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خصوصی بیان نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔


06 جنوری 2026ء کو ساؤتھ کوریا (South Korea) کے سٹی انچن (Incheon) کے علاقے Songdoمیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک Meet UPکا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جبکہ نگران ساؤتھ کوریا مشاورت اور دیگر مبلغین دعوت ِاسلامی بھی موجود تھے۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نےنیکی کی دعوت دیتے ہوئےعالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں ملکردعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اسی دوران رکنِ شوریٰ نے معاشرتی برائیوں کی روک تھام کے لئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی برائیوں سے روکتے ہوئے نیکی کی طرف بھی لاتی ہےاور مشکل و پریشانی کے حل بھی بتاتی ہے۔ 


فار ایسٹ کے ملک ساؤتھ کوریا (South Korea) کے سٹی انچن (Incheon) میں 05 جنوری 2026ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں Meet UPکا انعقاد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جبکہ نگران ساؤتھ کوریا مشاورت اور فیونرل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کرتے ہوئے انہیں اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے فیونرل سروسز ڈیپارٹمنٹ کےتحت ساؤتھ کوریا میں جاری خدمات کے بارے میں بتایا اور مختلف امور پر گفتگو کی۔ آخر میں دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔