نیپال کے سٹی نیپال گنج میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اور جامع مسجدبنام فیضانِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمازِ ظہر کی باجماعت ادائیگی سے ”جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا افتتاح کرنے کے بعد ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ نیپال دورے پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے مساجد کی تعمیرات کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو بھی دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام قائم ہونے والے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ، مساجد ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ سمیت دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں  کے سلسلے میں پاکستان سے بنگلہ دیش آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کی ذمہ داران کے ہمراہ دیناج پور شہر میں معروف عالمِ دین مولانا ڈاکٹر سیّد ارشاد بخاری صاحب سے ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس دوران دعوتِ اسلامی کے تحت سرزمینِ بنگلہ دیش میں ہونے والےمختلف دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو ہوئی جس پر مولانا ڈاکٹر سیّد ارشاد بخاری صاحب نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں سمیت 14، 15 اور 16 فروری 2024ء کو ڈھاکہ میں ہونے والے 3 دن کے عظیم الشان اجتماع کو سراہا اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ و مرکزی مجلسِ شوریٰ کو مبارکباد پیش کی۔

اسی طرح گفتگو کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر سیّد ارشاد بخاری صاحب نے بالخصوص مدنی چینل بنگلہ، 3 دن کے سنتوں بھرے اجتماعات اور عاشقانِ رسول کو عالم بنانے والے شعبے جامعۃ المدینہ کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام ٹِسلی برمنگھم یوکے میں 3 مارچ 2024ء کو وہاں پر کاؤنٹی لائنز کی بڑھتی ہوئی وبا سے نمٹنے کےحوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس، پولیس حکام اور متعلقہ شہریوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں اور والدین میں کاؤنٹی لائنز کے نام سے معروف سوسائٹی میں شدید کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

مبلغ دعوت اسلامی فضیل عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس مسئلے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی اس مسئلے کو حل کرنے میں کس طرح مدد کر رہی ہے۔

اس موقع پر پولیس اینڈ کرائم کمشنر سائمن فوسٹر، اسسٹنٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنر ٹام میکنیل، اسسٹنٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنر وسیم علی، کونسلر اخلاق احمد، کلر راشد محمود اور محمد خان (کمیونٹی سیفٹی ٹیم، برمنگھم سٹی کونسل) نے شرکت کی جبکہ ایک پولیس افسر نے منشیات کی نحوست اور مقامی کمیونٹیز پر اس کے اثرات کے بارے میں بریفنگ دی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیوزی لینڈ کے سٹی Auckland میں مختلف مقامات پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں بزنس مین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

نگرانِ آسٹریلیا ریجن اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں انہوں نے شرکا کو گناہوں سے بچنے، نیک اعمال کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر تمام شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت ممباسا، کینیا میں قائم دارالمدینہ کی برنچ میں مولانا ایوب شافعی دامت برکاتہم القدسیہ سمیت نجی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولانا ایوب شافعی دامت برکاتہم القدسیہ سمیت دیگر عہدیداران کو دارالمدینہ کی برانچ کا وزٹ کرواتے ہوئے یہاں پڑھائے جانے والے علوم و اخلاقی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزٹ کے دوران مولانا ایوب شافعی دامت برکاتہم القدسیہ اور عہدیداران نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کینیا کے ساحلی شہر ممباسا میں قائم پاکستانی کمیونٹی سینٹر میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے تکبر کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے اس کی تباہ کاریاں بتائیں اور اس سے بچنے کا ذہن دیا۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابو حنیفہ سمیت دیگر ائمۂ کرام رحمہم اللہ اجمعین کی سیرت کے متعلق شرکا کو بتایا اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا جبکہ وہاں موجود عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پاکستانی ایمبیسڈر ابرار حسین خان اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ماہِ شعبان المعظم سمیت حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے بیان کیا اور حاضرین کو ان کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے کینیا سمیت دیگر ممالک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

پاکستانی ایمبیسڈر ابرار حسین خان نے دعوتِ اسلامی کی مختلف انداز میں عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں اراکینِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ نیروبی کے اطراف علاقے جیرو میں قائم مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ کی برانچ کا وزٹ کیا جہاں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور مقامی ذمہ داران نے اراکینِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

حال ہی میں دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک کینیا کے شہر نیروبی میں قائم ہونے والے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس دوران اراکینِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اوروہاں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیضانِ مدینہ سے متصل عمارت میں Muslim Funeral Service کی سہولت بھی موجود ہے۔ہفتے میں ایک مرتبہ اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں جبکہ بوائز اور گرلز کے لئے مدرسۃ المدینہ کی علیحدہ علیحدہ کلاسز لگائی جاتی ہیں۔

بعدازاں اراکینِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود مدنی کورسز و مدنی مذاکرہ ہال کا بھی وزٹ کیا جہاں فیضانِ نماز کورس، نمازِ جنازہ کورس اور فرض علوم کورس سمیت مختلف کورس کروائے جائیں گے نیز مقامی عاشقانِ رسول اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت بھی کر سکیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ایف جی آر ایف کی جانب سے برمنگھم برطانیہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ایف جی آر ایف کے ویسٹ مڈلینڈز یوکے کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔

نگران ویلز ایف جی آر ایف حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شعبے کے تحت موجودہ پیش رفت، آئندہ واقعات اور 2024ء کے اہداف پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے پلانگ طے کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسا میں قائم میمن ولاہال میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام، ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔

سنتوں بھرے اجتما ع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ایک کلام پڑھا اور سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے رکنِ شوریٰ کے بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی کی۔

بیان کے بعد اراکینِ شوریٰ نے تمام عاشقانِ رسول کے ہمراہ صلوۃ و سلام پڑھا اور اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں فورٹ بینڈ کاؤنٹی، ٹیکساس (Fort Bend County, Texas) کے کانسٹیبل پریسنٹ 3 نبیل شیخ نے Sergeantسلمان عبد الغفار، فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے پریسنٹ 3 کمشنر کے امیدوار ابراہیم جاوید اور چیف ڈپٹی کانسٹیبل کے ہمراہ شوگر لینڈ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔

اس دورانِ تمام آفیسرز نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے بارےمیں مختلف امور پر گفتگو کی۔

گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی مقامی اور عالمی سطح کی سرگرمیوں کے حوالے سے آفیسرز کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امریکی شہر Malta میں دعوتِ اسلامی کے تحت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی بھی شریک ہوئے۔

حلقے کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جس کے بعد نگرانِ یورپ ریجن مولانا اُسید رضا عطاری مدنی نے بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

نگرانِ یورپ ریجن نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وبستہ رہنے اور دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)