دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ اسلامک سینٹر، لیکیمبا، سڈنی آسٹریلیا میں یومِ
عاشورا کے موقع پرسنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول
اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور
نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔
بعد ازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نواسۂ رسول حضرت
امام حسین رضی
اللہ عنہ
اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں پر تفصیلی بیان کیا۔
بیان
میں عاشورہ کی اہمیت، روزہ رکھنے کی فضیلت، صبر، وفا، حق پر ڈٹے رہنے اور باطل کے
خلاف کلمۂ حق بلند کرنے جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا کے
میدان میں جو قربانی دی، وہ تا قیامت انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ عاشورہ ہمیں
صبر، قربانی اور دین پر ثابت قدمی کا درس دیتا ہے۔
اجتماع
میں دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا جن میں امتِ مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔