11 صفر المظفر, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ نیوپورٹ
(ویلز) برطانیہ میں ”Knowledge
is Power“ کے عنوان سے ایک پُراثر و مفید کورس کا انعقاد
کیا گیا۔ اس کورس میں شرکائے محفل کو علم کی اہمیت، اسلامی تعلیمات، روحانی ترقی
اور عملی زندگی میں علم کے کردار سے روشناس کروایا گیا۔
کورس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اور مختلف موضوعات پر لیکچرز، سوال و جواب اور اصلاحی بیانات سے خوب فائدہ حاصل کیا۔
یہ کورس نہ صرف علم کا ذریعہ بنا بلکہ روحانی ترقی، دینی ذوق اور فکری آگاہی میں
اضافے کا سبب بھی ثابت ہوا۔ اختتام پر شرکا نے اس کورس کو سراہا اور دعوتِ اسلامی
کی اس کاوش پر شکریہ ادا کیا۔