دنیا بھر کے ملکی و ریجن نگران اور شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے ذمہ داران کی میٹنگ
17 اگست 2025ء کو اتوار کے روز انٹرنیشنل افئیرز
کے تحت دنیا بھر کے ملکی و ریجن نگران اسلامی بھائیوں اور شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان کے ذمہ داران کی تربیت کے لئے آن لائن میٹنگ ہوئی۔
اس اہم میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی کو مضبوط و مؤثر
بنانے کے لئے تفصیلی نکات پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
انہوں
نے ذمہ داران کو ترغیب دلائی کہ مساجد، مارکیٹ، تعلیمی اداروں اور اپنے ممالک کی تقسیم کاری کے مطابق مدرسۃالمدینہ بالغان کو ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل و ٹاؤن ذمہ داران کے
ساتھ مضبوط کریں۔ رکنِ شوریٰ نے واضح کیا کہ تلاوتِ قراٰن کرنا اور اس کی تعلیم دینا
دونوں اہم ترین کام ہیں۔
رکنِ شوری نے مزید کہا کہ قراٰنِ کریم کی تعلیم دینا صدقہ جاریہ
کا عمل ہے کیونکہ جب تک سیکھنے والا اس کی
تلاوت کرتا رہے گا چاہے یہ انفرادی طور پر ہو، نماز کے دوران ہو یا اجتماعی طور پر
ہو،سکھانے والے کو مسلسل ثواب ملتا رہے گا لہٰذا ذمہ داران مدرسۃ المدینہ بالغان
کے پڑھنے والوں کی تربیت و تعداد میں اضافہ کے لئے انفرادی کوشش کریں، ملاقات کے
ذریعے محبت اور اخوت کے ساتھ دعوت اسلامی کے اس نظام میں شرکت کی ترغیب دلائیں۔