17 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
قاہرہ، مصر میں فلسطینی مسلمانوں کے لئے دعوتِ
اسلامی کے تحت امدادی کام جاری
Wed, 11 Jun , 2025
3 days ago
قاہرہ، مصر : غزہ، فلسطین سے قاہرہ، مصر آئے ہوئے مصیبت زدہ و پریشان حال
مسلمانوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت
انولپ پر مشتمل کیش تقسیم کئے گئے۔ یہ
اقدام غزہ، فلسطین کے مسلمانوں کی دلجوئی اور ان کی مدد کے لئے کیا گیا جس کا مقصد ان کے حالات میں بہتری لانا ہے۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری
اور نگرانِ ویلزیوکے سیّد فضیل رضا عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے فلسطینی مسلمانوں
کے ساتھ مل کر کھانا بھی کھایا اور ان کے
جذبات میں شریک ہوئے۔