12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				یوکے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد کی ذمہ داران سے ملاقات
										
									
								
                                								
									
									
																											Wed, 23 Jul , 2025
									
                                
																
								103 days ago
								
								
								
							11 جولائی 2025ء کو پاکستان سے UK آئے ہوئے  انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان
کے سابق کپتان سرفراز احمد کی نگرانِ ویلز
UK سیّد فضیل رضا عطاری  سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات
ہوئی۔
اس ملاقات میں سیّد فضیل رضا عطاری نے سرفراز
احمد کو دعوتِ اسلامی کے تحت UK میں ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے
متعلق بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سیّد فضیل رضا عطاری نے سرفراز احمد
کو دعوتِ اسلامی کا ”ڈیجیٹل قراٰنِ پاک“ تحفے میں پیش کیا اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
            Dawateislami