تنزانیہ
میں قرآن ٹیچنگ کورس مکمل کرنے والوں کے
درمیان اسناد کی تقسیم کاری
موانز، تنزانیہ، 26 ستمبر
2025ء:
عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تنزانیہ کے شہر موانز میں ہونے والے شارٹ
ٹائم قرآن ٹیچنگ کورس کے اختتام پر شرکا کے لئے
اجتماعِ تقسیمِ اسناد کا اہتمام کیا گیا۔
اس
موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےتلاوت و نعت
کے بعد ”فضائلِ تعلیمِ قراٰن“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس کی مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے مقامی زبان میں ترجمانی کی ۔
اس
تقریب میں مقامی اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی جنہوں نے قرآن کی تعلیم کے
فروغ اور اسلامی تعلیمات کے عام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے قرآن ٹیچنگ کورس مکمل
کرنے والے افراد کے درمیان اسناد تقسیم کیں اور نوجوان سمیت بڑوں کو بھی قرآن کی
تعلیم کے فوائد سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)