بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کا تین روزہ اجتماع 24، 25 اور 26 دسمبر 2025ء کو ہوگا
ایک
بار پھر بنگلہ دیش کی سرزمین ایمان، محبت اور سنتوں کی خوشبو سے مہکنے والی ہے جہاں دعوتِ اسلامی کے تحت ملکی سطح کا عظیم
الشان سالانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔ یہ بابرکت اجتماع 24، 25 اور
26 دسمبر 2025ء کو اشیان سٹی، بلاک C، ایئرپورٹ ڈھاکہ کے وسیع و عریض میدان میں
ہوگا۔
شرکائے اجتماع
اس
اجتماع میں بنگلہ دیش کے مختلف شہروں، دیہی علاقوں اور اطراف سے عاشقانِ رسول کی
بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ بزنس کمیونٹی، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی
بھائی اور دینی حلقوں سے وابستہ افراد بھی اس اجتماع میں شریک ہوں گے۔
تیاریاں اور انتظامات
اجتماع
کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ شرکائے اجتماع کی سہولت کو مدِنظر رکھتے
ہوئے مندرجہ ذیل انتظامات کئے جا رہے ہیں:
٭ٹینٹ
اور بیٹھنے کے مقامات ٭وضو اور استنجا خانوں
کا قیام ٭روشنی کے لئے جدید اور بہتر لائٹنگ
سسٹم ٭انتظامی ٹیموں کی مسلسل ڈیوٹیاں ٭داخلی و خارجی راستوں میں راہنمائی کے لئے ذمہ
داران کی تعیناتی
بنگلہ
دیش کے تنظیمی ذمہ داران دعوت عام کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بھی بھرپور
کردار ادا کر رہے ہیں۔
اجتماع کی روحانی جھلکیاں
تین دن جاری رہنے والے اس اجتماع میں روحانی
اور علمی نشستوں کا سلسلہ ہوگا جن میں شامل ہوں گے:
٭ تلاوتِ قرآن ٭ نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ٭ ذکر و اذکار ٭ مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور اراکینِ شوریٰ کے
اصلاحی اور ایمان افروز بیانات ٭ رقت انگیز اجتماعی دعا ٭دینی کورسز اور تربیتی حلقے
براہِ راست نشریات
اجتماع کے تمام مناظر اور بیانات مدنی چینل
بنگلہ اور دعوتِ اسلامی کے بنگلہ سوشل میڈیا پیجز سے براہِ راست نشر کئے جائیں گے
تاکہ مختلف ممالک کے افراداورگھروں میں
موجود عاشقان رسول اس اجتماع کے فیضان سے مستفید ہوسکیں۔
شرکائے اجتماع سے اپیل
بنگلہ دیش کے تمام عاشقانِ رسول خصوصاً
نوجوانوں، طلبہ، اساتذہ اور تاجروں سے گزارش ہے کہ اس بابرکت اجتماع میں بھرپور
شرکت کریں اور اپنے دلوں کو ایمان، محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور سنتوں کے نور سے منور کریں۔
Dawateislami