12 ربیع الاول وہ عظیم دن ہے جس میں ہمارے پیارے نبی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سارے جہان کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے۔

رواں سال 2025ء میں سرورِ کونین، حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کو 1500 سال مکمل ہو رہے ہیں جس کی خوشی میں دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اگست 2025ء کو Cardiff Wales UK کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ”بوٹ جلوسِ میلاد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اہتمام کیا گیا۔

عاشقانِ رسول نے کروز بوٹ (کشتی) میں سوار ہوکر دریا کنارے اور فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مرحبایا مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعروں سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی Wales UK کے تحت پہلی مرتبہ کشتیوں میں جلوس نکالنا میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کا ایک انوکھا انداز میں جو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے عقیدت و محبت کو ظاہر کرتا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)