حضور نبیِ کریم، حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمام جہان کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے ہیں، یقیناً آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے رہنمائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے 1500 ویں جشنِ میلاد کی خوشی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش میں ”میلاد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے لیکچرارز، اسٹوڈنٹس اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس ”میلاد اجتماع“ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد المبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو میلاد شریف کے واقعات بتائے اور انہیں بھی سیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں حاضرین کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے 12 ربیع الاول 1447ھ کے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)