کمپالا
شہر، یوگنڈا (Uganda) کے مقامی نگران و ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت ”شارٹ ٹائم معلم کورس“ اور شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت ”قراٰن ٹیچنگ کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔
دورانِ
کورسز مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بطورِ معلم /
استاذ طلبہ کو پڑھانے، انہیں سکھانے اور اُن کی عمر و عقل کے مطابق نصاب سمجھانے /
یاد کروانے/ عملی مشق کروانے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے تعلیم و تعلّم کا انداز سہل و آسان رکھنے ، طلبہ کو متوجہ
رکھنے کے لئے حکایات اور اس سے ملنے والے اسباق کے متعلق نگران و ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی۔
رکنِ
شوریٰ نے معلم کورس اور قراٰن ٹیچنگ کورس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ درس سننے میں صرف ایک نیکی ہے جبکہ درس دینے میں جتنے شرکا نے درس سنا اور
اس پر عمل کیا اُن تمام کا ثواب بھی درس
دینے والے کو ملے گا ۔
اُن
کا مزید کہنا تھا کہ بلاتمثیل قراٰن سکھانے والے اور کورس کروانے والے کو صدقہ
جاریہ والے کاموں کی طرح کثیر ثواب ملے گا
نیز معاشرے کے افراد کی اصلاح اور علمِ دین کی ترویج کا ثواب بھی ملے گا۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)