عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک ایسٹ افریقہ  کے سفر پر روانہ ہو چکے ہیں۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوریٰ کا یہ سفر 2 ستمبر تا 3 اکتوبر 2025ء تک جاری رہے گا جس دوران یوگنڈا، کینیا اور تنزانیہ کے مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنا (مثلاً مدنی کورسز، معلم کورس اور امام صاحبان سمیت ذمہ داران سے ملاقات کرنا) رکنِ شوریٰ کے شیڈول میں شامل ہے نیز دیگر تنظیمی ایکٹیویٹیز بھی سرانجام دیں گے۔(رپورٹ: مولانا عابد عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)