عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک تنزانیہ کے شہر موانز میں 3 دن کے مختصر و مؤثر  شارٹ ٹائم قرآن ٹیچنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کورس کا مقصد مدرسۃالمدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھانے، سبق دینے / سننے اور نصاب کے مطابق تدریس کرنے کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کرنا تھا۔

کورس کے دوسرے دن 25 ستمبر 2025 کو رکنِ مرکزی مجلس شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کو قرآن کی تعلیمات، سنتوں کے مطابق تربیت اور دعاؤں کے سکھانے کے طریقے نہایت تفصیل سے سمجھائے۔

شرکا نے انتہائی توجہ و محنت سے اس کورس میں حصہ لیا جبکہ اُن کی آسانی کے لئے رکن شوری کے بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی تاکہ شرکا کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔ (رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)