1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شکاگو سٹی اور بروکلین سٹی میں شعبہ مدنی کورسز
کےتحت فیضانِ نماز کورس کا انعقاد
Tue, 13 Feb , 2024
295 days ago
امریکی ریاست الینوائے (Illinois)کے سٹی شکاگو
(Chicago) اور نیویارک (New York)کے سٹی بروکلین (Brooklyn)
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے
لئے شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مواقع پر فیضانِ نماز کورس منعقد
کئے گئے۔
ان کورسز میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے
شرائط و فرائض کے علاوہ دیگر امور پر شرکا اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)