
لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسہ
میں جامعۃ المدینہ بوائز انٹرنیشنل افیئرز (دعوتِ اسلامی) کے تحت” Graduation Ceremony“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں کینیا کے شہر سے مختلف علمائے کرام، بزنس مین، مختلف شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبۂ
کرام و اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
Graduation Ceremony میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور
پر تربیت کی۔
دورانِ اجتماع جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ
بوائز کی مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشن
حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئےجبکہ اس سال 2023ء میں
قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساؤتھ افریقہ کی سٹی جوہانسبرگ کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد

ساؤتھ افریقہ کے سٹی جوہانسبرگ میں موجود مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت تقسیمِ اسناد
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قاری صاحبان، مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور اُن کے
سرپرستوں سمیت بزنس کمیونٹی کےعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت
شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا
بیان کیا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک کی تعلیم اور علمِ دین کی اہمیت بتاتے
ہوئےشوق و محبت کے ساتھ علمِ دین کے چراغ سے خود کو روشن کرنے کا ذہن دیا۔دورانِ
اجتماع مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مقامی زبان میں بیانات کئے اور مختلف کلام بھی
پڑھے۔
افریقی ممالک میں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل
افیئرز کے تحت سالانہ امتحانات کا انعقاد
.jpg)
علمِ دین کا فیضان ملک و بیرونِ ملک کے لوگوں تک
پہنچانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت ماہانہ ٹیسٹ و امتحانات
کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے جس کی بدولت طلبۂ
کرام اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لاتے اور مزیداحسن انداز میں اپنی تعلیم کا
سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔
اسی سلسلے میں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز (دعوتِ اسلامی ) کے تحت افریقی ممالک ملاوی کے علاقے لِمبے ، کینیا کے شہر
ممباسا اور تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں قائم برانچز میں سالانہ امتحانات کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ
المدینہ بوائز کی مختلف کلاسز سے طلبۂ کرام شریک ہوئے اور نظم و ضبط کے ساتھ
تحریری امتحان میں حصہ لیا۔
یورپی ملک پرتگال کے علاقے اوڈیولاس میں غیر
مسلم نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی انفرادی کوشش
ذریعے اور نیکی کی دعوت کی بدولت وقتاً فوقتاً قبولِ اسلام کے واقعات دیکھنے کو
ملتے رہتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ یورپی ملک پرتگال کے دارالحکومت اور سب سے
بڑے شہر Lisbon میں
پیش آیا جہاں اس کے علاقے Odivelas میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی کوشش اور نیکی کی دعوت کی بدولت ایک
غیر مسلم نے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔
تھائی لینڈ کے شہر پاتانی میں موجود ایک دینی ادارے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں دعوتِ
اسلامی کے تحت تھائی لینڈ کے شہر پاتانی (Pattani ) میں قائم
ایک دینی ادارے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں ادارے کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
حلقے کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ
انٹرنیشنل افیئرز نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو اپنی پڑھائی پر توجہ
دینے اور جو کچھ پڑھا ہے اس کے مطابق نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے طلبۂ کرام کی ذہن سازی
کرتے ہوئے والدین اور اساتذۂ کرام سمیت
اپنے بڑوں کا ادب واحترام کرنے نیز خوب خوب دین کی خدمت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ماپوتو شہر، موزمبیق میں ایک غیر مسلم نے کلمۂ
طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں
گناہوں میں مبتلا لوگوں کی اصلاح کا سامان کر رہی ہے وہیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی
کی کوششوں اورنیکی کی دعوت کی بدولت غیر
مسلم افراد دامنِ اسلام سے وابستہ ہوتے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں ماپوتو شہر، موزمبیق میں مبلغینِ
دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے ایک غیر مسلم نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر دامنِ اسلام میں
داخل ہونے کی سعادت حاصل کی۔
ا س حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ ماپوتو پروونس مولانا محمد مدثر عطاری مدنی نے
کہا:دعوتِ اسلامی ہمارے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے ہردم وابستہ رہیئے، نیکی کی دعوت عام کریں، ان شاء اللہ الکریم ان تمام چیزوں کی برکت سے ہماری دنیا و
آخرت میں بہتری ہی بہتری ہو گی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
کوپن ہیگن، ڈنمارک میں اسلامی تعلیمات سے متأثر
ہوکر ایک غیر مسلم کا قبولِ اسلام

وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی
کوشش اور نیکی کی دعوت کی بدولت جہاں گناہوں
میں مبتلا لوگ نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں وہیں شعبہ فیضانِ اسلام (دعوتِ اسلامی)کے تحت
انفرادی کوشش سے کئی غیر مسلم افراد دینِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔
معلومات کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Copenhagen میں ایک غیر مسلم شخص نے دعوتِ اسلامی کے سوشل پیجز اور مدنی چینل
کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد اسلام کے بارے
میں مختلف امور پر رہنمائی چاہی۔
دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُس
شخص کو اس حوالے سے آگاہی دی اور انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈنمارک میں غیر
مسلم شخص نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔
موزمبیق کے شہر بئیرا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں سرپرست کے لئے سیشن

ملک و بیرونِ ملک میں عالم بنانے والے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرزکے تحت موزمبیق کے شہر بئیرا میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سرپرستوں کے لئے سیشن منعقد کیا گیا جس میں اساتذۂ
کرام ، طلبۂ کرام اور اُن کے سرپرستوں
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ابتداءً جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی اور سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ نگرانِ
موزمبیق مشاورت اور دیگرمبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات کا سلسلہ بھی ہوا جس میں
انہوں نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔سیشن کے
اختتام پر طلبۂ کرام نے مقامی زبان میں دعوتِ اسلامی کا مدنی مقصد دہرایا اور
ملاقات کا سلسلہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
تھائی لینڈ کے شہر یالا میں قاضی شرعی رئیس
مجلسِ اسلامی شیخ عبد الباسط سے ملاقات

تھائی لینڈ کے شہر یالا میں قاضی شرعی رئیس
مجلسِ اسلامی شیخ عبد الباسط صاحب اور
مختلف مدارس دینیہ سے تعلق رکھنے والے اساتذۂ کرام و علمائے کرام کی
مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور رکنِ انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات ہوئی۔
ماپوتو، موزمبیق میں جامعۃ المدینہ بوائز کی برانچ فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں سرپرست
اجتماع کا انعقاد

انٹرنیشنل افیئرز (دعوتِ
اسلامی)کے تحت افریقی ملک موزمبیق کے
علاقے ماپوتو میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کی برانچ فیضانِ صحابہ
و اہلبیت میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے ہوا اور طلبۂ
کرام نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ
مبلغینِ دعوتِ اسلامی، اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔
بعدِ بیان جامعۃ المدینہ بوائز انٹرنیشنل افیئرز
کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کے
لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ
ہوا۔
اس موقع پرمدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے نگرانِ
ماپوتو مولانا محمد مدثر عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں بہترین انداز میں
امتحانات کا سلسلہ ہوا اور طلبۂ کرام کی حوصلہ فزائی کے لئے یہ سرپرست اجتماع
منعقد کیا گیا تھا۔
فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کے لئے
استنبول، ترکی میں مزید 2 کنٹینرز تیار
کرلئے گئے

دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے جہاں
مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں پریشان حال مسلمانوں کی امداد و خیرخواہی کے لئے فلاحی شعبے FGRF کا
قیام کیا ہے جو امتِ مسلمہ کی مدد کے لئے
کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
حال ہی میں فلسطینی مسلمانوں پر آنے والی آزمائش
کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی
کا اظہار کیا تھا اور اُن مظلوم مسلمانوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے کوشش کر رہی تھی۔
اللہ پاک کی کرم نوازی اور دعوتِ اسلامی کے فلاحی
شعبے FGRF کی کوشش سے ذمہ دار
اسلامی بھائی فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
معلومات کے مطابق شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی نے فلسطین میں 2 ہزار سے زائد
خاندانوں کی امداد کے لئےعاشقانِ رسول کی جانب سے ملنے والے عطیات کے ذریعے ترکی
کے شہر استنبول میں راشن سے بھرے ہوئے مزید 2 کنٹینرز تیار کر لئے ہیں جوکہ بہت جلد ہمارے فلسطینی مسلمان بھائیوں تک پہنچا دیا
جائے گا۔

دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک کے مسلمانوں کو دینِ
اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنےوالی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو کئی سالوں سے تبلیغِ دین کا کام احسن انداز میں
کر رہی ہے۔
اسی
سلسلے میں گزشتہ روز یارکشائر ریجن،
انگلینڈ میں رابطہ برائے شخصیات ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے انگلینڈ کے مشہور کرکٹر
عادل رشید سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت
راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔