42 سالوں سے خدمتِ دینِ اسلام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ایک ایسا مضبوط درخت بن چکی ہے جس کے ثمرات دنیا بھر میں پھیلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ہر کوئی اس مضبوط درخت سے اپنے ذوق اور اپنی ضرورت کے مطابق فائدہ حاصل کر رہا ہے۔کوئی اسے دیکھ کر اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کر رہا ہے تو کوئی اس کے ثمرات سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور کوئی اس درخت کو پانی دے کر بڑا کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

دعوتِ اسلامی اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی ترویج و اشاعت کا کام 42 سالوں سے بھر پور انداز میں کررہی ہے جس کے نتیجے میں دینِ اسلام کا پرچم آج دنیا کے مختلف ممالک میں لہرا رہا ہے۔

ان تمام کا موں کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ اربوں روپے کے اخراجات سے پورا کیا جارہا ہے اور یہ وہ پیسے ہیں جو ہم اور آپ اپنا ڈونیشن دعوت اسلامی کو دیتے ہیں۔

اسی سلسلے میں ان تمام اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 15 اکتوبر 2023ء کو مدنی چینل برمنگھم یوکے اسٹوڈیو سمیت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی، پاکستان میں ٹیلی تھون کے لئے براہِ راست نشریات ہوئیں جس میں صدقے کے فضائل، راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کی فضیلت اور دیگر موضوعات پر عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی گئی تاکہ وہ بھی دعوتِ اسلامی کے ساتھ اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ملا کر اپنی دنیا و آخرت کے لئے ثواب کا خزانہ حاصل کریں۔(رپورٹ:کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

برطانوی شہر ویلز UK کے رہائشی علاقے نیو پورٹ میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی جشنِ ولادت کی خوشی میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا۔

محفلِ میلاد کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید فرقان الحمید کی تلاوت سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حاضرین کے ساتھ مل کر حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس کے بعد نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری، نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ UK عبد الحنان عطاری اور نگرانِ ساؤتھ ویسٹ UK منیر عطاری نے بیانات کرتے ہوئے شرکائے محفل کو 12 ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے۔

اس کے علاوہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بوسان ساؤتھ کوریا میں  دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتما ع کا انعقاد ہوا جس میں دور و نزدیک سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’سیرت ِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر بیان کیاجس میں نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کےمختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا نیز حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا کروائی جبکہ شرکا نے دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ساؤتھ کوریا کے شہر سنگدو کے ایک ریسٹورنٹ  میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزمجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ آسٹریلیا حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا  بھر میں تعلیمات مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کوپھیلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت ساؤتھ کوریا کے شہر چھانگ وان میں قائم اسلامک سینٹر میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق اجتماع پاک کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے بیان کیا جس میں شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر تعلیمات مصطفی علیہ السلام کی روشنی میں اپنی زندگی گزرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ  کوریا کے شہر آنسان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بیان کیا جس میں شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے آنے کی ترغیب دلائی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول والے دن د نیا کے کئی مما لک میں عید میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سلسلہ ہوا جن میں کثیرعاشقانِ رسول نے مدنی پرچموں کے ہمراہ مرحبا یا مصطفی ٰ کے نعرے لگائے ۔

اس سلسلے میں ساؤتھ کوریہ کے شہر چھانگوان میں بھی جلوسِ میلاد نکالا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شرکت کی اور سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آمد کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے اور بارگاہ ِ مصطفی میں نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نذرانے پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جنوبی کوریا کے شہر گمہائے (Gimhae) میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جشنِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سلسلے میں جلوسِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر جلوسِ میلاد میں شرکت کی اور بھرپور انداز میں پیارے آقا کی ولادت کا جشن مناتے ہوئے مرحبایا مصطفیٰ کے نعرے بھی لگائے۔

بعدازاں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نبیِ کریم کی ولادت کے چند واقعات بیان کئے۔ ( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

میلبور ن کے علاقےریزروائر (Reservoir)میں 12 ربیع الاول 1445ھ کی شب جشنِ ولادت کے موقع پر اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں چند واقعات بیان کئے۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 ستمبر 2023ء کو   ہانگ کانگ کے TSUEN WAN PARK میں جشنِ ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی خوشی میں جلوسِ میلاد نکالا گیا جس میں خصوصی طور پر خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور مقامی عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر مرحبایا مصطفیٰ کے نعرے لگاتے ہوئے پُرجوش انداز میں جشنِ ولادت منایا۔

بعدِ جلوس سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کے چند پہلو کو بیان کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ہانگ کانگ کے شہر Tin Shui Wai میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ صحابہ میں 20 ستمبر 2023ء کو اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی ۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور مرحبایا مصطفیٰ کے نعرے بلند کئے۔

اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نےشرکائے اجتماع کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کر کے امیرِ اہلِ سنت کا مرید بنایا اور مدرسۃ المدینہ بوائز فیضانِ صحابہ کے بچوں کے درمیان تحائف و سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

آخر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت منانے کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام چٹا گانگ، بنگلہ دیش میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کے آغاز میں تلاوتِ قراٰنِ کریم کی گئی اور حضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نےجشنِ ولادت کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کے دوران شرکا کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ اور اُن کے فرامین کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)