امریکی ریاست Taxes کے شہر Houston میں قائم دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ میں ”افتتاحِ بخاری“ کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں امریکہ دورے پر موجود شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی کی بھی خصوصی شرکت ہوئی ۔

دورانِ تقریب مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی نے ”اطاعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اطاعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی نے بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھی اور اُس حدیث شریف سے ملنے والے اہم نکات پر طلبۂ کرام کی رہنمائی کی۔

اپنی گفتگو کے دوران مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی نے بتایا کہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت امریکہ میں دو (2) بیج کے اسلامی بھائی ”دورۂ حدیث شریف“ مکمل کر چکے ہیں اوراب تیسرے (3) بیج کے اسلامی بھائی بخاری شریف سمیت حدیث کی دیگر کتابیں پڑھیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)