2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
پچھلے دنوں برمنگھم یوکے میں اسلامی بھائیوں کے
ساتھ میٹ اپ ہوا جس میں ذمہ داران نے شرکت کی۔ دعوت اسلامی ویلز اور ایف جی آر ایف یوکے کے
نگران سید فضیل رضا عطاری نے اعلیٰ برٹش ایوارڈ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی ویلز اور ایف جی آر ایف یوکے کے
نگران سید فضیل رضا عطاری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی
نے ہمیں لوگوں کی مدد کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا جس کی وجہ سے اعلیٰ برٹش ایوارڈ
کا حصول ممکن ہوا۔ انہوں نے دعوتِ اسلامی اور امیر اہل سنت کو دینی خدمات پر خراج
تحسین پیش کیا اور شرکا کو دینی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔