پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام برطانیہ کے شہر ایلزبری (Aylesbury) کی فیضانِ صدیق اکبر مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان، اسٹوڈنٹس، تاجران اور مقامی شخصیات شریک ہوئیں۔

اجتماع میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے علمِ دین، نماز کی اہمیت، اصلاحِ اعمال، اور سنتوں بھرے معاشرے کے قیام پر نہایت پُراثر انداز میں روشنی ڈالی۔ مفتی صاحب نے اپنے بیان میں فرمایا کہ ”ہمیں اپنے دلوں کو قرآن و سنت کے نور سے روشن کرنا ہے، معاشرے میں امن، محبت اور خیر خواہی کو عام کرنا ہے“۔

بیان کے اختتام پر دعا ہوئی جس میں امتِ مسلمہ، برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کے ایمان و عمل کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 مئی 2025ء کو فیضانِ جمعہHounslow London میں اسٹوڈنٹس کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس نشست میں مختلف یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولز کے اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔

رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے نوجوانوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی و تعلیمی خدمات سے روشناس کرایا اور موجودہ دور میں علم، کردار اور خدمتِ دین کی اہمیت پر نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔ رکنِ شوریٰ نے Making the Most of Student Life کے موضوع پر گفتگو کی اور سوال و جواب کا سلسلہ ہوا جس میں نوجوانوں نے دینی، معاشرتی اور تعلیمی حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔

نشست کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے طلبہ کے لئے خصوصی دعا کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے حال ہی میں جرمنی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے یورپ بھر سے آئے ہوئے ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں نگران یورپ ریجن اُسید رضا عطاری اور مختلف سطح کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس مشورے میں دعوتِ اسلامی کی عالمی دینی خدمات، موجودہ تنظیمی ترقیات اور یورپی ممالک میں دینی کاموں کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مفید مشورے بھی دیئے اور مختلف امور پر رہنمائی کی ۔

ملاقات کے دوران نگرانِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے مشن ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کو عام کرنے پر زور دیا اور یورپ میں بسنے والے مسلمانوں تک علمِ دین پہنچانے کے لئے نئے اہداف متعین کئے۔


اسکاٹ لینڈ (Scotland) کے شہر گلاسگو (Glasgow) میں پروفیشنلز کے درمیان Meet UP کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور اپنے اپنے شعبے میں رہتے ہوئے دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کا ذہن دیا۔ میٹ اپ میں شرکا نے معاشرتی خدمت اور نوجوان نسل کی رہنمائی جیسے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے گزشتہ دنوں آکسفورڈ یونیورسٹی کے مسلم پرئیر (Prayer ) ہال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلم طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی دینی و اخلاقی رہنمائی کی۔ طلبہ نے اپنے تجربات، چیلنجز اور یونیورسٹی میں پیش آنے والے مذہبی و سماجی مسائل پر سوالات کئے جن کا عبدالوہاب عطاری نے حکمت و محبت سے جوابات دیئے۔

اس دورے کے دوران رکن شوریٰ عبدالوہاب عطاری نے آکسفورڈ کے ایک کمیونٹی سینٹر میں طلبہ کے لئے خصوصی میٹ اپ کا بھی انعقاد کیا جہاں مقامی کمیونٹی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی اخلاق، کردار سازی، تعلیمی میدان میں کامیابی، اور دین و دنیا کی ہم آہنگی جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے One day in the way of Allahکے عنوان سے ماہِ مئی میں ویسٹ مڈلینڈز کے مختلف علاقوں میں ایک دن دینی و تربیتی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس طرح کی تقریب دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا حصہ ہے جس کا مقصد دینی جذبہ، کردار سازی اور عملی زندگی میں بہتری کے لئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

شرکا کے لئے ذاتی اصلاح و شخصیت سازی (Personal Development)، صلاحیتوں میں نکھار (Skills Building) اور دیگر اہم موضوعات پر مختلف ورکشاپ منعقد کئے گئے جن میں عملی زندگی میں درکار کئی ضروری مہارتیں سکھائی گئیں جبکہ اس دوران عاشقانِ رسول کی دینی رہنمائی اور ان کی اصلاح کے لئے نیکی کی دعوت دی گئی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں اور عام افراد کو دین سے قریب کرنے، ان کے اخلاق و کردار کو بہتر بنانے اور معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانے کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔


برطانیہ  ایسٹ مڈلینڈز ریجن کے شہر لنکن (Lincoln) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈاکٹرز کے درمیان ایک Meet UP ہوا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اس Meet UP کا مقصد میڈیکل پروفیشنلز کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر معلومات، تجربات اور جدید طبی تحقیق کا تبادلہ کرنا تھا۔

Meet UP میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے عالمی سطح پر صحت عامہ کو درپیش چیلنجز، مختلف طبی نظاموں کے تجربات پر گفتگو کی۔ Meet UP کے دوران ڈاکٹروں نے باہمی تعاون، بین الاقوامی طبی تحقیق اور مستقبل میں مشترکہ طبی منصوبہ جات پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


برطانیہ کے شہر برمنگھم میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ممتاز عالمِ دین مولانا پیر ثاقب شامی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی تعلیمات، عصر حاضر کے چیلنجز اور نوجوانوں کی کردار سازی جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مولانا پیر ثاقب شامی صاحب نے گفتگو کے دوران دینِ اسلام کی خدمت، اخلاقی اقدار کی بحالی، اور مغربی معاشروں میں اسلامی تشخص کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ دوران ملاقاتِ نوجوان نسل کو علم، ادب اور باہمی رواداری کے ساتھ معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے متعلق گفتگو ہوئی۔ 


مصر میں تعینات فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے بین الاقوامی فلاحی تنظیم FGRF (ایف جی آر ایف) یوکے کی جانب سے غزہ، فلسطین میں کی جانے والی گراں قدر انسانی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ یہ ملاقات اور تعریف، مشکل حالات میں فلسطینی عوام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مصر میں فلسطینی سفیر نے FGRF یوکے کے وفد سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت FGRF یوکے کے ذمہ دار سید محمد فضیل رضا عطاری کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران فلسطینی سفیر کو FGRF یوکے کی جانب سے غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں، بشمول خوراک، طبی امداد، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سفیرِ فلسطین نے غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے لیے FGRF یوکے کی جانب سے کی جانے والی مسلسل اور بے لوث خدمات پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں FGRF جیسی تنظیموں کا کردار انتہائی قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کی جانب سے اس طرح کی انسانی ہمدردی پر مبنی کوششیں فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن ہیں۔

FGRF یوکے کے آفیشل پیج سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی سفیر اور FGRF یوکے کے فضیل عطاری کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہو رہی ہے اور اس موقع پر فلسطینی سفیر FGRF یوکے کےہیڈ سید فضیل عطاری کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری جارحیت اور محاصرے کے باعث انسانی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ لاکھوں فلسطینی بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں، اور ایسے میں FGRF یوکے جیسی بین الاقوامی فلاحی تنظیمیں وہاں کے لوگوں کے لیے زندگی کی رَمَق بحال رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس طرح کی ملاقاتیں اور سفارتی سطح پر خدمات کا اعتراف نہ صرف ان تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی سنگینی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

FGRF یوکے، جس کا نصب العین "سب کے لیے ہمدردی" (Compassion for Everyone) ہے، دنیا بھر میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیے جانی جاتی ہے۔ فلسطینی سفیر کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا جانا بلاشبہ تنظیم کے لیے ایک اعزاز ہے۔(رپورٹ: محمدعمر فیاض مدنی)


18 مئی 2025ء کو برمنگھم یوکے میں قائم اسلامک سینٹر میں  ”اصول الجرح والتعدیل“کورس منعقد ہوا جس میں یو کے کے علمائے کرام نے شرکت کی جبکہ رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس کورس کا مقصد شرکا کو فنِ حدیث سے متعارف کروانا تھا تاکہ علمائے کرام رواۃِ حدیث کے احوال پر جرح و تعدیل کی بنیاد پر تبصرہ کرسکیں۔

اس علمی نشست میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے فنِ حدیث کے متعلق گفتگو کی۔کورس میں جن موضوعات پر گفتگوہوئیں درجِ ذیل ہیں:

٭علومِ حدیث کا اجمالی جائزہ٭تاریخِ جرح و تعدیل٭جرح و تعدیل کی مشروعیت کا بیان٭جرحِ رواۃ کے جواز کی تفصیل٭علمِ جرح و تعدیل کی تعریف٭جارح و معدل کی شرائط٭قبولِ جرح و تعدیل کی شرائط٭جرح و تعدیل مفسر و غیرِ مفسر کی تفصیل٭متعارض جرح و تعدیل میں ترجیح کے قواعد٭حدیثِ صحیح کی تحقیق تعریف٭حدیثِ حسن کی بحث٭ائمۂ جرح و تعدیل کے درجات کا بیان٭مشہور ائمۂ جرح و تعدیل کا مختصر تعارف٭حدیث میں ضعف کے اسباب ٭کذبِ راوی سے حدیث پر حکم٭جہالتِ رواۃ کے سبب حدیث کا حکم٭کُتُب اسماء الرجال کی اقسام اور مشہور کُتُب کا تعارف٭ اور الفاظِ جرح و تعدیل کی تفصیل وغیرہ۔۔۔


فیضانِ مدینہ اسلامک سینٹر، لیکمبا(Lakemba)، سڈنی (Sydney) میں18 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حج ٹریننگ سیشن کا انعقادکیا گیا جس میں حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔

اس سیشن میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو حج کے تمام مراحل کی تفصیلی اور مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی۔ دورانِ سیشن شرکا کو اہم دعائیں، مناسکِ حج، فقہی مسائل اور عملی مشورے دیئے گئے تاکہ وہ اپنے اس بابرکت سفر کو سنتِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق مکمل کر سکیں۔

سیشن کے اختتام پر شرکا کے لئے سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا جس میں ان کے ذہنی و عملی خدشات دور کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدنی ان دنوں مختلف ممالک کے دینی و تبلیغی دورے پر ہیں۔ اسی سلسلے میں آپ نے حال ہی میں مراکش کا دورہ کیاجہاں دارالحکومت رباط میں ایک عظیم الشان ”نیکی کی دعوت“ کا سلسلہ ہوا۔

اس پراثر دینی پروگرام میں مراکش کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، ممتاز علمائے کرام، اور مقامی عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور عربی نعتوں سے ہواجنہیں مقامی عاشقانِ رسول نے پیش کیا۔

نگرانِ شوریٰ مولاناحاجی محمد عمران عطاری نے اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر جاری دینی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایمان کی حفاظت، نیک اعمال کی ترغیب، اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کے حوالے سے بیان فرمایا۔ آپ نے فرمایا کہ ایمان کی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم نیکیوں کا ماحول اپنائیں اور اپنی زندگی کو سنتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق ڈھالیں۔

پروگرام کے دوران معروف اسلامی اسکالر شیخ الدکتور حمزہ الکتانی مدظلہ العالی نے مولانا عمران عطاری کو اعزازی چادر پیش کی جس پر نگرانِ شوریٰ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی دینی تعاون کو سراہا۔ اجتماع کا اختتام خصوصی دعا پر ہوا۔