دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایک دن راہِ خدا عزوجل میں گزارا جس دوران انہوں نے انڈونیشیا کے شہر بندہ آچے کی سب سے بڑی”جامع مسجد بیت الرحمٰن“ میں علمائے کرام سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت نگرانِ انڈونیشیا مشاورت مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ”جامع مسجد بیت الرحمٰن“ میں امام و خطیب استادپروفیسر ابی ذل، ملکِ جذائر سے تعلق رکھنے والے استاد اور استاد قاری ابی جیلانی شافعی سے ملاقات کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔

اسی طرح نگرانِ انڈونیشیا مشاورت سمیت مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی ”جامع مسجد بیت الرحمٰن“ میں استاد بیضاوی اور استاد اروان شاہ سے بھی ملاقات ہوئی جنہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”550 سنتیں و آداب“تحفے میں پیش کی گئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)