پریٹوریا کے علاقے لاڈیم میں جامعۃ المدینہ کی
زیرِ تعمیر برانچ اپنے اختتامی مراحل پر
دعوتِ اسلامی کے تحت Pretoria(Capital
of South Africa) کے علاقے Laudium میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے قریب
علمِ دین کے نور کو منور کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ کی برانچ زیرِ تعمیر ہے جوکہ
اپنے اختتامی مراحل پر ہے۔
اسی سلسلے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی عبد
النبی حمیدی مدظلہ العالی اور رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے مقامی
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ کی عمارت کا وزٹ کرتے
ہوئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیاجبکہ وہاں دی جانے والی سہولیات کے متعلق بھی
مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جامعۃ المدینہ کا وزٹ کرنے کے بعد مفتی عبد
النبی حمیدی مدظلہ العالی اور رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے
جامعۃ المدینہ کی تعمیرات کے حوالے سے اپنے تأثرات بھی دیئے ۔ (کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)