عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ترکی میں عالم دین شیخ یعقوب صاحب سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات حاجی امین عطاری نے شیخ یعقوب صاحب کو دعوت اسلامی کے تحت ترکی سمیت دنیا بھر میں جاری دینی و اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خدمات ِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
اصلاحِ
امت اور دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے جذبے کے تحت عاشقانِ رسول کی
عالمگیر منظم تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ملکی سطح پر
تین دن کا سالانہ عظیم الشان اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔
یہ
اجتماع 14 تا16 فروری 2024ء بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ حج کیمپ کے قریب Ashiyan city کے وسیع و عریض میدان میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقانِ
رسول شریک ہوں گے۔
ہر
سال کی طرح اس سال بھی اجتماع کے تینوں دن تلاوت ونعت، ذکر و اذکار، مختلف
ایکٹیوٹیز کے ساتھ ساتھ اراکین شوریٰ اور مبلغین دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے
بیانات ہوں گے۔
اجتماع
کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے، اجتماع
میں آنے والے عاشقانِ رسول کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔ بنگلہ
دیش کے تنظیمی ذمہ داران عاشقانِ رسول میں اس کی دعوت عام کرنے کے ساتھ ساتھ
اجتماع گاہ کے انتظامات میں بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں ٹینٹ لگانا، بیٹھنے کے لئے
مناسب جگہ تیار کرنا، وضو اور استنجا خانے کا قیام، رات میں روشنی کے لئے لائٹوں کا
اہتمام کرنا شامل ہے۔
ان دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہیں ۔اس دوران وہاں موجود ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ کی ترکش بزنس مین محمد سلیم سے ملاقات کروائی ۔
دورانِ
ملاقات حاجی محمد امین عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے د ینی و
فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ ترکی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے بھلے جذبات پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
ترکیہ کے شہر Istanbul میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شخصیات
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
ترکیہ کے شہر Istanbul میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شخصیات کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں تلاوت و نعت کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکاکے درمیان سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینےاور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی ایکٹیوٹیز کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں یورپی ملک Denmark کے سٹی Copenhagen میں
قائم فیضانِ جمالِ مصطفیٰ اسلامک سینٹر میں سوئیڈن، ڈنمارک اور اٹلی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے لئے الگ الگ میٹنگز
منعقد ہوئیں ۔
اس موقع تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے
اپنے ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر میٹنگ
میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دینی کاموں
کو بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے ذہن سازی کی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام Sweden کے تیسرے بڑے شہر Malmoمیں عظیمُ الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات، ذمہ داران اور
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں اسلامی بھائیوں نے تلاوتِ قراٰن ِ پاک کی اور حضور سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں Sweden کے دورے پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد
عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی
ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری سمیت Sweden کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ، اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
04 جنوری 2024ء کو فیضانِ مدینہ، اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں نگران ویلز UK اور FGRF یوکے کے ہیڈ حاجی سید فضیل رضا عطاری نے
سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ
:محمد عمر فیاض مدنی)
دعوتِ اسلامی UK کی جانب سے برمنگھم میں ایک مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ڈاکٹرز
، پولیس اہلکار اور اسلامی اسکالرز نے شرکت کی۔ مدنی حلقے میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے خصوصی بیان
کیا اور شرکا کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کے متعلق ذہن دیا۔
نگرانِ شوریٰ نے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے
اور اپنی اپنی فیلڈ میں رہتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار
کرتے رہنے کا ذہن بھی دیا۔
اس موقع پر FGRF یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی مدنی حلقے میں
موجود تھے۔(کانٹینٹ :محمد عمر فیاض مدنی)
نگران شوریٰ کی برمنگھم یو کے میں بزنس مین ابرار حسین اور
دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ان دنوں دینی
کاموں کے سلسلے میں یوکے کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے UK کی کاروباری شخصیت ابرار حسین
اور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔
نگرانِ شوریٰ نے ان شخصیات کو دنیا بھر میں جاری
دعوتِ اسلامی کے دینی ، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور دعوتِ
اسلامی کے ساتھ دینی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
شخصیات نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا
اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر FGRF یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی نگرانِ شوری کے
ہمراہ تھے۔(کانٹینٹ :محمد عمر فیاض مدنی(
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ان دنوں دینی
کاموں کے سلسلے میں UK کے دورے پر ہیں۔ اسی دوران نگرانِ
شوریٰ نے برمنگھم یوکے میں بزنس مین شبیر
احمد سے ملاقات کی اور انہیں دنیا بھر میں جاری دعوتِ اسلامی کے دینی ، اصلاحی اور فلاحی
کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔
نگرانِ شوریٰ نے شبیر احمد کو دعوت اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے مدنی قافلے میں فیضان مدینہ کراچی پاکستان آنے
کی نیت کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ ونگران UK حاجی خالد عطاری اور FGRF
یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ :محمد عمر فیاض مدنی)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ترکی میں ترکش ریسٹورنٹ میں مدنی حلقہ
ہوا جس میں وہاں کام کرنے والے افراد نے شرکت کی ۔
مدنی
حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بیان کیا اور حلقے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی ترغیب
بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں ترکی کے شہر استنبول میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے مقامی عالم دین شیخ محمود صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات رکنِ شوریٰ نے شیخ محمود صاحب کو دعوت اسلامی کاتعارف کروایا جس میں ان کو دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی کاوشوں سے متعلق معلومات دیں جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے ان کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ عربی کتاب ”الدّعوۃ اِلیٰ الخیر“ (نیکی کی دعوت )تحفے میں دیں ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)