دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں 19 دسمبر 2024ء سے تین دن کا سنتوں بھر اجتماع شروع ہونے جارہا ہے جو 20 اور21 دسمبر  تک جاری رہے گا۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز 19 دسمبر کو صبح 10 بجے سے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا جائے گا ۔

جمعرات، جمعہ ، ہفتہ کو ہونے والا یہ تین روزہ اجتماع ایشین سٹی، نزد حاجی کیمپ ایئرپورٹ ڈھاکہ میں منعقد ہوگا۔ اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری اور رکن شوریٰ حاجی مبین علی عطاری سمیت مختلف مبلغینِ دعوتِ اسلامی خصوصی بیانات کریں گے۔

اجتماع کی تمام نشستیں مدنی چینل بنگلہ پر لائیو نشر کی جائیں گی جبکہ سوشل میڈیا کے ناظرین مدنی چینل بنگلہ کے یوٹیوب اور فیس بک پیجز پر بھی لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے اجتماع کو دیکھ سکیں گے۔

بنگلہ دیش کے ذمہ داران نے بنگال کے تمام عاشقانِ رسول سے خصوصی درخواست کی ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اجتماع گاہ پہنچیں اور اجتماع میں شروع سے آخر تک شرکت فرمائیں۔

اس موقع پر ذمہ داران کا کہنا تھا کہ اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔شامیانے نصب کردیئے گئے ہیں، ہر طرح کے حفاظتی اقدامات بھی کرلئے گئے ہیں جبکہ پارکنگ اور وضو خانوں سمیت تمام انتظامی امور پر بھی ورک ہوچکا ہے۔

بنگلہ دیش کے اسلامی بھائی اس اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔