23 شعبان المعظم, 1446 ہجری
30جنوری 2025ء کو ڈڈلی ویسٹ مڈلینڈز یوکے (Dudley, West Midlands,
UK) میں قائم جامع مسجد فاروقِ اعظم میں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا
اجتماع منعقد ہوا جس میں رہائشی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
معمول کے مطابق ہفتہ وار اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد
نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوتِ قراٰنِ مجید کرنے اور بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نذرانہ ٔعقیدت پیش کرنے کے بعد نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری (Head of Wales & FGRF UK) نے ”امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت و صفات“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی
دینی و اخلاقی تربیت کی۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)