انتظار کی گھڑیاں ختم!

گزشتہ سالوں کی طرح ایک مرتبہ پھر سرزمین بنگلہ دیش پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن کے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کے لئے آشیان سٹی ڈھاکہ ائیرپورٹ پر موجود وسیع و عریض رقبے پر محیط میدان سج گیا۔

بروز جمعرات 19 دسمبر 2024ء سے شروع ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش کے مختلف شہروں اور اطراف علاقوں سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے ذریعےعاشقانِ رسول کی آمد ہورہی ہے جہاں یہ عاشقان رسول 21 دسمبر 2024ء بروز ہفتہ تک جاری رہنے والے تین دن کے اجتماع میں شریک رہیں گے اور اپنے قلوب و اذہان سمیت فضاؤ ں کو اللہ پاک کے ذکر اور مصطفے کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر درود و سلام پڑھ کر معطر رکھیں گے۔

تین دن کے عظیم الشان اجتماع کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہواجس کے بعد مبلغین دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔

اجتماع پاک میں اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور عبد المبین عطاری بھی شریک ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ اجتماع مدنی چینل بنگلہ اورمختلف سوشل میڈیا پیجز پر براہِ راست نشر کیا جارہا ہے۔