ماپوتو، موزمبیق کی مسجد محمد میں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام ”سرپرست اجتماع “کا انعقاد کیا گیا جس میں قاری صاحبان، بچوں، اُن کے سرپرستوں اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ ماپوتو سمیت دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں انہوں نے حاضرین کو نیک اعمال کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ اجتماع مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں کی حوصلہ افزائی کےلئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے اور انہیں آبِ زم زم سمیت مدینہ منورہ زاہا اللہ شرفاً و تعظیماً کی کھجوریں بھی دی گئیں۔

دعا و صلوٰۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلامی بھائیوں کے درمیان اشیائے خوردونوش پر مشتمل راشن کے باکسز اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)