31 دسمبر 2024ء کو اسٹیچفورڈ برمنگھم UK میں
موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ”New Year Night“ کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ
مجید سے کیا گیا اور نعتِ خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت ِ قراٰنِ مجید و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد نگرانِ ویلز یوکے (Wales
UK) سیّد فضیل رضا
عطاری نے ”New Year
Night“ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور اس رات کو
اللہ پاک کی
فرمانبرداری میں گزارنے کا ذہن دیا۔آخر میں سرکارِ دو عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کے موئے مبارک (با ل مبارک) کی زیارت کا بھی سلسلہ ہوا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)