امریکن اسٹیٹ New York کے سٹی Bronx میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد و المدارس المدینہ کے تحت علمِ دین
کا فیضان عام کرنے کے لئے Bronx سٹی میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا قیام عمل میں
لایا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نمازِ باجماعت سے فیضانِ مدینہ
کا افتتاح کیا گیا اور سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں بزنس کمیونٹی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول اور نگرانِ امریکہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف
سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان سے امریکہ آئے ہوئے شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد
قاسم عطاری مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی
شان و عظمت بیان کرتے ہوئے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی کے احکامات کی پیروی کرنے کا ذہن دیا۔اجتماع کے
اختتام پر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ
العالی نے دعا کروائی جبکہ صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)