21 رجب المرجب, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم UK میں
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں ویسٹ مڈلینڈز UK کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ
لیتے ہوئے نگرانِ ویلز UK
سیّد فضیل رضا عطاری نے ویسٹ مڈلینڈز UK میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے متعلق گفتگو کی اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر تمام ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)