ملاوی میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر 189 افراد
نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا
دنیا
بھر میں منظم طریقے سے دین اسلام کی تبلیغ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی ابتداء سے ہی قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کررہی ہے اور ایک سیکنڈ
کے لئے بھی اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹی۔
انبیائے
کرام علیہم
السلام
اور اپنے اسلاف کے طریقے پر چلتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مبلغین ملاوی میں جھیل کے
ساحل کے قریب علاقے کیپ میکلیز (Cape
Maclear) پہنچے جہاں انہوں نے نیکی کی
دعوت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں علاقے کے افراد نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے سامنے اسلام کی تعلیمات، اسلام کی حکمت اور اہمیت بیان
کی اور بیان کے اختتام پر شرکا کو اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی۔ اسلامی تعلیمات
سے متاثر ہوکر یکدم ایک مجمع کھڑا ہوا اور
مبلغ دعوتِ اسلامی کے ہاتھ پر اپنے سابقہ مذہب سے توبہ کرتے ہوئے 189 افراد کلمہ
پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔
اِن
شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ
عنقریب دعوتِ اسلامی نیو مسلمان ہونے والے افراد اور مزید دینی کام کے لئے اس
علاقے میں ایک مدنی مرکز قائم کریگی جبکہ ان کی اسلامی تربیت کے لئے مدنی قافلے کے ذریعے مبلغین بھی آتے رہیں گے۔