9 جمادی الاخر, 1446 ہجری
جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے تحت اٹلی کے شہر بلونیا
میں امتحانات کا سلسلہ
Fri, 16 Feb , 2024
299 days ago
یورپی ملک اٹلی کے شہر بلونیا (Bologna)میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے
متصل عمارت میں شعبہ جامعۃ المدینہ
انٹرنیشنل افیئرز کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز کی ایک برانچ قائم ہے جہاں اسٹوڈنٹس
کو فرض علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں بھی
بتایا جاتاہے۔
پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے
تحت امتحانات کا سلسلہ ہو اجس میں مختلف کلاسز کے اسٹوڈنٹس نے نظم و ضبط کے ساتھ
تحریری امتحان میں حصہ لیا جبکہ اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لئے جامعۃ المدینہ کے
اساتذۂ کرام بھی موجود تھے ۔