بنگلہ دیش میں دعوت اسلامی کا عظیم الشان سنتوں
بھرا اجتماع جاری ، ہزاروں عاشقان رسول کی
شرکت
بنگلہ
دیش ڈھاکہ کی سرزمین پر Asian city کے وسیع و عریض میدان میں 14 فروری 2024ء سے
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام تین دن کا عظیم الشان اجتماع جاری ہے۔ عظیم الشان
اجتماع میں بنگلہ دیش بھر سے بسوں، چھوٹی بڑی گاڑیوں اور ٹرینوں سمیت مختلف ذرائع سے سفر کرتے ہوئے
علمائے کرام، بزنس مین، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ
ہزاروں افراد و عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔
تین
دن کے اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے
ہوا جبکہ نعت اسلامی بھائیوں نے کلام بھی پڑھے۔نعت شریف کے بعد مبلغین دعوت اسلامی
نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دیگر نشستوں کے ساتھ ساتھ ذکر اللہ
اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح
رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل بنگلہ اور سوشل میڈیا پیجز پر بھی لائیوٹیلی کاسٹ کیا
جارہا ہے۔