سڈنی، آسٹریلیا کی جامع مسجد المدینہ میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دن پر مشتمل سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریلیا کے
مختلف شہروں سے مبلغینِ دعوتِ اسلامی، شعبہ جات کے ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ
رسول کی شرکت ہوئی۔
اس اجتماعِ پاک میں شرکا کی تربیت کے لئے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی خالد عطاری اور
حاجی سیّد ابراہیم عطاری کے سنتوں بھرے بیانات ہوئے۔
اراکینِ شوریٰ نے دورانِ بیان شرکا کو نیکی کی
دعوت عام کرنے، گناہوں سے بچنے اور اپنے گھر والوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ آسٹریلیا ریجن سمیت دیگر
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے بھی بیانات کئے جس میں انہوں نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اسی سنتوں بھرے اجتماع کے بعد جامعۃ المدینہ
آسٹریلیا کے طلبۂ کرام کے لئے Annual ceremony کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ
کرام کو تحائف اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)