1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
نیوپورٹ، ویلز یوکے میں مختلف اسکولز و تعلیمی
اداروں کے اسٹوڈنٹس کے لئے پروگرام
Fri, 16 Feb , 2024
292 days ago
حال ہی میں UK کے
شہر نیوپورٹ، ویلز میں قائم ہونے والے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت Knives Destroy Lives پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولز و تعلیمی اداروں
کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
پروگرام کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی ورکنِ ویسٹ
مڈلینڈز یوکے ریجن نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےچاقو بازی کی تباہ کاریاں سمیت
مختلف امور پر اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں علمِ دین حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)