حال ہی میں دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک کینیا کے شہر نیروبی میں قائم ہونے والے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس دوران اراکینِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اوروہاں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیضانِ مدینہ سے متصل عمارت میں Muslim Funeral Service کی سہولت بھی موجود ہے۔ہفتے میں ایک مرتبہ اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں جبکہ بوائز اور گرلز کے لئے مدرسۃ المدینہ کی علیحدہ علیحدہ کلاسز لگائی جاتی ہیں۔

بعدازاں اراکینِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود مدنی کورسز و مدنی مذاکرہ ہال کا بھی وزٹ کیا جہاں فیضانِ نماز کورس، نمازِ جنازہ کورس اور فرض علوم کورس سمیت مختلف کورس کروائے جائیں گے نیز مقامی عاشقانِ رسول اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت بھی کر سکیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)