موزمبیق کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ Nampula میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف مقامات سے ائمۂ کرام، مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جبکہ ذمہ داران بھی موجود تھے۔

تلاوت و نعت سے اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جبکہ دینی کاموں کے سلسلے میں افریقہ شیڈول پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے عاشقانِ رسول کو مصافحہ کرنے (ہاتھ ملانے) کا سنت طریقہ بتایا اور اختتامی دعا کروائی نیز صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔سنتوں بھرے اجتماع کے بعد مقامی اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ سے ملاقات ہوئی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)