دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں نفرت اور غنڈہ گردی کے اثرات اور نتائج کے حوالے سے نوجوانوں طلبہ کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں دعوت اسلامی شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد افتخار عطاری نے طلبہ کو غنڈہ گردی کی مختلف قسمیں بتائیں اور ان سے بچنے کے بارے میں چند ضروری باتیں بتائیں۔

مزید حاضرین کو نفرت کے اسباب کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اس سے بچنے کا ذہن دیا نیز سوشل میڈیا کے اچھے استعمال کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے کڈز مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


09  اگست 2023 ء کو نبیرۂ اعلیٰ حضرت، برادرِ اصغر تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا منان رضا خان صاحب قادری بریلوی المعروف حضرت منانی میاں دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں حاضری ہوئی۔

اس موقع پر دعوت ِاسلامی کے نگرانِ ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور سید عمار عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور دعائے خیر سے نوازا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ڈڈلی، ویسٹ مڈلینڈز یوکے (Dudley, West Midlands UK) کی جامع مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5اگست 2023ء کو  ساؤتھ کوریا کے شہر انچن میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری ٰ حاجی محمد امین عطاری نے کورین مسلمز کے درمیان ’’ قبول اسلام کی فضیلت و اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہیں اسلامی احکامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں 3 اگست 2023ءکوساؤتھ کوریا کے شہر آنسان کے ایک ریسٹورنٹ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے تاجر حضرات کو نمازوں کی پابندی کرنے اور شرعی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 اگست 2023ء کو کوریا کے شہر آنسان میں قائم بلال مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔

مدنی مشورے میں بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ داران ، ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ نگران اورمدرسۃالمدینہ بوائز ملک سطح کےذمہ داران اور رکن شوریٰ حاجی علی عطاری ، حاجی رضا عطاری نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بنگلہ دیش میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ دو ماہ میں مدرسۃالمدینہ بالغان کےتحت 17 کورسز ہوئے نیز بنگلہ دیش میں ’’ایک ہزار828 ‘‘نئے ذمہ داران مقرر کئے گئے۔

بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور نئے اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


4 اگست 2023ء بروز جمعہ ساؤتھ کوریا میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انچھن مسجد میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے اُن کی ذہن سازی کی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 اگست 2023ء بروز جمعرات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ساؤتھ کوریا کے شہر کِھْمْپَھوْ میں مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایک اسلامی بھائی سے اُن کے گھر پر ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کے اور اُن کے گھر والوں کے لئے دعائے خیر کروائی جس پر اسلامی بھائی نے خوشی کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر کمپو کی ایک جائے نماز میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔شرکا نے آخر میں رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


29 جولائی 2023 ءبمطابق 11 محرم الحرام  1445 ہجری کو بیلجیئم کے شہر ویروئر میں مدنی مرکز بنام’’ فیضانِ قرآن‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بیلجیئم میں دعوتِ اسلامی کا دوسرا مدنی مرکز ہے۔

افتتاحی تقریب کا آغا ز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔بعدازاں نگران بیلجیئم مشاورت حاجی علی قریشی عطاری نے ’’سیرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن دیا ۔

افتتاحی تقریب میں ویروئر ، لیگ اور انٹورپ کے رہائشی عاشقانِ رسول اور علمائے کرام نے شرکت کی۔اس موقع پر ویروئر کے عاشقانِ رسول نے مدنی مرکز کو قائم کرنے پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر  میں دینی کام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کینیا کے علاقے کوالے کاؤنٹی میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نےمدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نئے نئے علاقوں میں دینی کام شروع کرنے،مساجد میں درس فیضانِ سنت دینے اور مدرسۃ ُالمدینہ بالغان پڑھانے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مقامی ذمہ داران کو 1نومبر تا7نومبر2023ء کوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 7دن پر مشتمل ذمہ داران کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ اس موقع پر کوالے کاؤنٹی کے نگران علی عمر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شاہد منظورعطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)