عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام Sweden کے تیسرے بڑے شہر Malmoمیں عظیمُ الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات، ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں اسلامی بھائیوں نے تلاوتِ قراٰن ِ پاک کی اور حضور سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں Sweden کے دورے پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری سمیت Sweden کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)