22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی ایکٹیوٹیز کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں یورپی ملک Denmark کے سٹی Copenhagen میں
قائم فیضانِ جمالِ مصطفیٰ اسلامک سینٹر میں سوئیڈن، ڈنمارک اور اٹلی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے لئے الگ الگ میٹنگز
منعقد ہوئیں ۔
اس موقع تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے
اپنے ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر میٹنگ
میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دینی کاموں
کو بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے ذہن سازی کی۔