جرمنی کے شہر
Frankfurt میں تاجر اجتماع کا انعقاد، بزنس کمیونٹی سے
وابستہ افراد کی شرکت
لوگوں کو گناہوں سے بچا کر نیکیوں میں لگانے
والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپی ملک جرمنی کے شہر Frankfurt میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں Frankfurt انٹرنیشنل ہیم ٹیکس ایگزی ویشن میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے بزنس
کمیونٹی سے وابستہ افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
تاجر اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کے بعد
نعت شریف پڑھی گئی جبکہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو گناہوں سے بچنے،
نیک اعمال کرنے اور اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے
دنیا میں رہتے ہوئے اپنی آخرت کے حوالے سے کوشش کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق
زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
دورانِ اجتماع حاضرین کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی سرگرمیوں پر ویڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی اور انہیں خدماتِ دین میں دعوتِ
اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی گئی۔