Frankfurt, Garmany کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت یورپ کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سنتوں بھرے اجتماع میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کے بعد رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے دوران نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کو گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال کرنےاور دینِ متین کی خدمت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ شوریٰ نے وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو سلسلۂ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کر کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید بھی بنایااور اختتامی دعا کروائی۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر مبلغین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)