افریقی ملک موزمبیق کے شہر Beira میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران و عاشقانِ رسول کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف علاقوں سے ائمۂ کرام، مبلغین اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت کےبعد اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نیکی کے کام کرنے، گناہوں سے بچنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کے لئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

معلومات کے مطابق سنتوں بھرے اجتماع میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دعائیں یاد کروائیں اور مختلف سنتیں و آداب سکھائے۔سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)