مالینڈی ،کینیا میں مولانا فیصل العمودی شافعی کی رکنِ شوریٰ حاجی
جنید عطاری مدنی سے ملاقات
افریقی ملک کینیا کے شہر Malindi میں
موجود دینی ادارے ”دار المدثر للدراست الاسلامیہ“ کے مہتمم حضرت مولانا
فیصل العمودی شافعی دامت برکاتہم
القدسیہ کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات کنیا سمیت مختلف ممالک میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں نیز دیگر امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا جبکہ
اختتام پر دعا بھی کی گئی۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے مولانا فیصل العمودی
شافعی دامت برکاتہم القدسیہ کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کی مایاناز کتاب ”نیکی کی دعوت“ کا عربی
ایڈیشن و دیگر کتابیں تحفے میں پیش کیں۔
اسی طرح کینیا میں ہی رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد جنید عطاری مدنی نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت استاذ محمد البیض رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف پرحاضری دی
اور دعا و فاتحہ خوانی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)