22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
Daegu شہر، ساؤتھ کوریا کے علاقے سنگ سو میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں شرافت علی رندھاوا کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے شرکا ئے اجتماع کو نیکی کے
کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ مرحومہ کے لئے دعا و فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا۔