دعوتِ اسلامی کے تحت  ترکی میں فاروق عطاری کے گھر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اہل خانہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر دینی کاموں کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر موجود رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے ان کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور اپنی زندگی کے شب و روز اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم کی فرماں برداری میں گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کااظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)