جوہانسبرگ، ساؤتھ افریقہ کے علاقے Abbotsford میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے مختلف سطح کے اسلامی بھائیوں کے مدنی مشورے کئے جن میں ساؤتھ افریقہ مشاورت، اراکین اور دیگر مبلغین جبکہ اس سال 2023ء میں درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے مدنی علمائے کرام شامل تھے۔

تفصیلات٭ساؤتھ افریقہ مشاورت و اراکینِ کے مدنی مشورے میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان اور انہیں دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے ساؤتھ افریقہ میں دینی کام بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا٭اس کے علاوہ مدنی علمائے کرام کے درمیان ہونے والے مدنی مشورے میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے علمِ دین کی اہمیت و فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام کی رہنمائی کی اور انہیں دینی کتابوں کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی ، ذمہ داران اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)